
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک کے دیہی علاقوں میں ڈیزل بحران کی وجوہات بیان کردی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ملک کے دیہی علاقوں اس وقت ڈیزل کا بحران سر اٹھا رہا ہے جس کی وجوہات پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے روشنی ڈالی ہے، ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ پیٹرول پمپ پر لائن لگاکر کھڑے نظر آرہے تھے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نے لکھا کہ گندم کی کٹائی، کپاس اور چاول کی کاشت کا سیزن ہے مگر کسان ڈیزل کیلئے رل رہے ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ سے موٹریں بند ہیں، نہری پانی بھی ابھی تک نہیں آ رہا۔
حماد اظہر نے اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس وقت ڈیزل کیلئے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں،ہم اپنے دور میں ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح 32 کور دنوں پر چھوڑ کر گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہ مگر اس کے باوجود امپورٹڈ حکومت نے باقی معاملات کی طرح اس کو بھی بدانتظامی اور ابہام کی نظر کر دیا۔ مارکیٹ کو متضاد اشارے دیتے رہے اور اب ذخیرہاندوزی شروع ہو گئی ہے۔
حماد اظہر نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے۔