
سپریم کورٹ کے فیصلے پر گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ناخوش
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور کابینہ کو بحال کردیا،سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی غیرآئینی قرار دے دیا، نئے انتخابات سمیت تین اپریل کے تمام حکومتی احکامات کالعدم قرار دیئے گئے،نو اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا۔
https://twitter.com/x/status/1512134892942938124
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئیں،ٹویٹ کیا کہ کیا ہم سب باہر نکل کر اس فیصلے کو مسترد کر سکتے ہیں؟ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے ووٹوں کی ان ایم این ایز کے درمیان کوئی قدر نہیں ہے جو اپنا ضمیر اور اپنے ملک کے عوام کو آسانی سے بیچ سکتے ہیں،میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں آپ بھی اپنے لئے کھڑے ہوں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے اس لارجر بینچ کی سربراہی کی جس نے تین اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
رولنگ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو سازش اور آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا اور اس کے فوری بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qb-on-khan-sp.jpg