
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے سوشل میڈیا کو عوامی رائے اور نقطہ نظر جاننے کا بہترین طریقہ قرار دیا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مشکل وقت میں کون آپ کے ساتھ ہے اور کون نہیں۔
فہد حسین نے کہا پچھلے چند ماہ میرے لیے انمول تھے جب مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ میرے دوست اور خیرخواہ کون لوگ ہیں اور منافق ودوغلے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا پتہ سوشل میڈیا سے لگانا کافی آسان ہے۔
اس کے جواب میں اینکر پرسن عمران ریاض نے شکوہ کرتے ہوئے اور قدرے نالاں انداز سے کہا کہ فہد حسین آپ کا اصل چہرہ سامنے آ گیا، جب آپ کی حکومت نے ہمیں گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تب آپ اپنی وزارت کے برابر عہدے کے مزے لیتے رہے۔ انہوں نے فہد حسین کو ناکام اور بزدل بھی قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1582719844746940418
جواب میں معاون خصوصی فہد حسین نے کہا کہ پیارے عمران چونکہ ہم نے اکٹھے بہت اچھا وقت گزارا ہے اس لیے میں آپ کو جواب دینے کیلئے کبھی بھی اس درجے کی زبان استعمال نہیں کروں گا۔ میں صرف آپ کی ترقی کی دعا کر سکتا ہوں۔
جبکہ عمران ریاض نے کہا کہ ہاں وہ وقت بہت اچھا تھا مگر ان دنوں آپ نے سب بدل دیا ہے کیونکہ آپ ناانصافی کے ساتھ کھڑے رہے اور یہ سفر ابھی بھی جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582770250751148033