
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہو چکے اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں۔ آرٹیکل5کےتحت رولنگ دی جس میں سب کچھ واضح لکھا ہے قومی سلامتی کمیٹی نے بھی تسلیم کیا ریاست کیخلاف سازش ہو رہی ہے مراسلے کو خود پڑھا تبھی رولنگ دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ نےرولنگ مسترد کی تو دکھ ہوا لیکن فیصلہ قبول کیا رات 12 بجے عدالتیں کھلیں پوری قوم نے دیکھا،عوام سوال پوچھتےہیں ہم تو پہلے ہی کہتے ہیں الیکشن کرائیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کہاں سے کہاں جا رہا ہے آج اینکرزمہنگائی کا بھی نہیں بتا رہے جوصحافی چمچہ گیری کر رہے تھے آج وزیراعظم ہاؤس میں کھانےکھا رہے ہیں آج عوام کے پیسوں پر جہاز بھر کر عمرے پرجا رہے ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر نے یہ بھی کہا سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی ہے حمزہ شہباز کو کیسے وزیراعلیٰ بنایا گیا شروع سے کہا غیرآئینی ہے سپریم کورٹ نے بھی بتا دیا ضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی ضمیرفروش آج بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں یہ کس حیثیت سے بیٹھے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5qsimsurieleventhhur.jpg