ہمایوں سعید کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار، فردوس جمال

fardou11h1hi.jpg


ہر دل عزیز ہمایوں سعید کی اداکاری کی سب ہی تعریف کرتے ہیں، شاید ہی انڈسٹری یا ناظرین میں کوئی ایسا ہو جو ہمایوں سعید کیخلاف بیان دیتا ہوں ، لیکن ہمایوں سعید سینیئر اداکار فردوس جمال کو بالکل پسند نہیں، جی ہاں پاکستان کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کے بعد ہمایوں سعید پر کڑی تنقید کردی۔

فرودس جمال کی نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک اور کلپ وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اداکاروں کو ان کی اداکاری کی صلاحیت کے اعتبار سے نمبر دے رہے ہیں،اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے پر اداکار فردوس جمال نے اُنہیں صرف 4 نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال کا کہنا تھا کہ وہ بھی 4 نمبروں کے آس پاس ہے۔

ہمایوں سعید کا نام سن کر فردوس جمال نے کہا کہ ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے،میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ نہیں جی ہمایوں ہمارے پاکستان کے سب بڑے سپر اسٹار ہیں اور وہ بلاک بسٹر فلمیں دیتے ہیں،پھر بھی فردوس جمال نے اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔

میزبان کی جانب سے معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لیے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ اُنہیں میں 10 سے بھی اوپر یعنی 12 نمبر دوں گا،اداکار نعمان اعجاز کو 10 میں سے 5 سے 6 نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 4 نمبر تو ان کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔

فردوس جمال نے اس شو میں کہا تھا کہ ماہرہ خان اب بوڑھی ہو چکی ہیں انہیں ماں کا رول کرنا چاہیے ہیروئن کا نہیں جس پر بعد میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی کہ میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تیکنیکی بنیاد پر مبنی تھا۔
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
Firdous saheb was my childhood hero but now he is getting old n confused and spilling disrespectfull bs.so unprofessional words will loose his respect and legacy he was riding.
 
Last edited:

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
We may agree with him but why would you just point out fingers when you're almost irrelevant. Hamayun is a celebrity and people want to pay for it. There may be 1000s of people better than him but right now if people like him, then he respect that.
It looks more like a bitter statement and only reduces his own stature
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
فردوس بھائی سے سو فیصد متفق۔۔
اس بندے کی آواز میں دم نہیں۔۔
اور اداکاری بھی بس ایویں ہی ہے۔۔

ماہرہ کی بات پر تین سو فیصد متفق۔۔
بوڑھی گھوڑی۔۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
فردوس جمال واقعی ایک اداکار ہے اور بہت ہی منجھا ہوا اداکار ہے فردوس صاحب کی بات تجزیہ مشاہدہ سو فیصد درست ہے جو بات لوگ سمجھتے نہیں کہ فردوس جمال اداکاری کے میدان میں بہت ہی اوپر کھڑا ہے اور وہ ان اداکاروں کو اپنے اونچے معیار کے مطابق دیکھتا ہے جس سے یہ لوگ بہت نیچے ہیں اور پھر ہر بڑے آدمی کی طرح فردوس جمال اپنی بات کا بغیر کسی لگی لپٹی کے اظہار کر دیتا ہے جس سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں
 

Back
Top