
تحریک انصاف کے اکانومی اینڈ فنانس کے ترجمان مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کی قلعی کھولنے پر اسحاق ڈار کے پروگرام میں گفتگو کے کلپ شیئر کیے اور کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہمارے دانشور اور اخبارات ذرائع کے نام سے جھوٹی خبریں کیوں چلا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہو گی، ہم نے اپنا ملک چلانا ہے یا انکی ڈکٹیشن لے کر بیڑا غرق کرنا ہے۔ وه کون ہوتے ہیں ہمیں بتانے والے کہ ہمارا روپیہ اور شرح سود کدھر ہونے چاہئیں۔
اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔ ہم ڈیڑھ سال کے لیے نہیں آئے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1522966401371279362
انہوں نے یہ بھی کہا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض معاہدے کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا۔ آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنا ہوگا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی۔
اس پر ملک کے سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ "چلو جی ڈار صاحب نے مفتاح صاحب کے جھوٹ سامنے لے آئے، کہا کون سے دو ارب ڈالر اضافی آئی ایم ایف دے رہا ہے، اسی طرح شہباز شریف صاحب نے بھی آج شانگلہ میں بتایا سعودی عرب سے کچھ نہیں ملا۔
https://twitter.com/x/status/1522971924351131648
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مگر سمجھ یہ نہیں آرہا ہمارے دانشور، اخبارات نے ذرائع کر کے کیوں جھوٹی خبریں چلائیں؟ مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ زرداری صاحب نے کہا وہ پانچ روپے کا ڈالر کر سکتے ہیں. ڈار صاحب جلد از جلد زرداری صاحب سے رابطہ کریں خود بہ خود پٹرول پچاس روپے کا ہو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1523043114545553408