Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
سپریم کورٹ نے مصطفی کمال کو فوری معافی کی استدعا مسترد کر دی۔
معافی کی گنجائش اسلام میں قتل پر بھی ہےمگر اعتراف جرم لازم ہے،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
اسلام تواوربھی بہت کچھ کہتا ہے،فروغ نسیم
آپ نےپریس کلب میں جاکرتومعافی نہیں مانگی،چیف جسٹس
مصطفیٰ کمال ایسا کرنےپربھی تیار ہیں مصطفیٰ کمال کی معافی مانگنےکی وجہ یہ ہےوہ عدلیہ کی عزت کرناچاہتےہیں،فروغ نسیم
ہر روز گالی گلوچ سنتے ہیں، ٹی وی والے سب چلادیتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
بطور کورٹ آفسر بتائیں کہ آپ کے موکل کے توہینِ عدالت کی ہے یا نہیں ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فروغ نسیم سے استفسار
کیا مصطفیٰ کمال نے فیصل واوڈا سے متاثر ہوکر دوسرے روز پریس کانفرنس کی ، چیف جسٹس کا استفسار
یہ محض ایک اتفاق تھا ، وکیل فروغ نسیم
کیوں آپ لوگ فیصل واوڈا سے متاثر نہیں ہیں ، کیا آپ اب بھی سینیٹر ہیں ، چیف جسٹس کا فروغ نسیم سے استفسار
نہیں اب میں سینیٹر ہوں ، فروغ نسیم
ہماری پریس کانفرنس کا مقصد تھا کمہ جو سازشیں ہو رہی ہیں وہ ختم ہو جائیں، وکیل فیصل واوڈا
کیا آپ کا مقصد پورا ہوگیا؟، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جتنی گالیاں مجھے پڑی ہیں اس پر میں نے کچھ نہیں کہا لیکن جب عدالت پر بات آئی تو نوٹس لیا،ملک سے باہر جا کر گمنام نام کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کردیتے ہیں، اتنی بہادری ہے تو سامنے آئیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔
ایک طرف پوری پریس کانفرنس دکھائی گئی اس پر پیمرا نے نوٹس نہیں لیا لیکن کورٹ کی رپورٹنگ سے روک دیا، کیا ادارے ایسے چلتے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیا فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے شرمندگی والی پریس کانفرنس کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی
نہییں ہم نے نہیں کی، فروغ نسیم
ہم اس معاملے پر تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں کہ نشریات کیسے دکھائیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
https://twitter.com/x/status/1798266705535512678
https://twitter.com/x/status/1798302173362868492
https://twitter.com/x/status/1798377088401256869
https://twitter.com/x/status/1798342669510554066
https://twitter.com/x/status/1798272712324080125
https://twitter.com/x/status/1798403026404979134
https://twitter.com/x/status/1798016059322286452
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/VT5KKva.jpeg
Last edited by a moderator: