
پاکستان ہےتو ہم ہیں، ہماری سیاستیں بھی اور طاقتیں بھی! اسی کی جڑوں میں زہر بھر دیا تو کہاں جائیں گے؟
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور سوات میں سکول جانے والے بچوں پر فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے جن میں 5بچے زخمی ہوئے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چترال سے تعلق رکھنے والے زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا جس کی حالت اب بہتر ہے جبکہ دوسری طرف لوئر دیر میں تیمر گرہ کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر نجی سکول جانے والے 4 بچے زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
جاں بحق ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان کا تعلق سوات سے بتایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1579465638657273862
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک زخمی بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اے-پی-ایس کےبعدہم نےعہدکیاتھاکہ مزید ہم اپنےبچوں کے جنازے نہیں اٹھائیں گے! اپنے تو چھوڑہم دشمن کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے! پھریہ کیاپالیسی شفٹ ہے کہ آج پھر ہمارے سامنےوہ لہولہان ہیں اور ہم کبوتر کی طرح آنکھیں موندھے بیٹھے ہیں؟ یا پھر ہم شریکِ جرم ہیں؟
انہوں نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سوال تواٹھیں گے کیونکہ نہ یہ 2004ء ہےاو رنہ ہم خودسے پچھلےوالوں کی طرح ڈالروں کےعوض ضمیر بیچتے ہیں! 4مہینے سے سوال کررہا ہوں، کبھی پراپگینڈسٹ قرار دیتے ہیں توکبھی غدار! ایک گروہ فوج کا ٹاؤٹ کہتا ہے تو دوسرا طالبان! میں اس ریاستِ کا شہری ہوں اورسوال کرتا ہوں کہ میرےخون کاسودا کن شرائط پر ہوا؟
ایک اور پیغام میں لکھا کہ: افسوس! اتناعرصہ اگر مجھے دھمکیاں دلواکر خاموش کرانےاور پراپیگنڈا کے بجائےمیری باتوں کی تحقیقات کرالی ہوتیں توآج یہ نوبت نہ آتی! افسوس! یہ بھی ہےکہ اس ساری ایکسرسائز کےلیےجو چینل استعمال کیے،ان کی وطن دوستی سےبھی بخوبی واقف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1579470818878566400
انہوں نے لکھا کہ: نادان دوست یہ ملک ہےتو ہم ہیں، ہماری سیاستیں بھی ہیں اور یہ طاقتیں بھی! اسی کی جڑوں میں زہر بھردیں گے تو کہاں جائیں گے؟
مراد سعید نے سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں پالیسی سٹیٹمنٹ چاہئے، ہمارے سیکورٹی ادارے سٹاک ایکسچینج اور معیشت پر پریس کانفرنس نہ کریں، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے امن کا کیا ہوا، اج سوات میں اسکول وین پر حملہ ہوا ہے، یہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1579489031188275200