ہری پور:بچیوں کےاسکول میں آگ لگ گئی، 1400 طالبات کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

12kppkkkhahrpitiaag.png

ہری پور میں بچیوں کے سرکاری اسکول میں آگ لگ گئی،اسکول میں موجود 1400 کے قریب بچیوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات ے مطابق افسوسناک واقعہ ہری پور کےگرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں پیش آیا ، ترجمان ریسکیو ہری پور کے مطابق آگ نے اسکول کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا تھا جو مکمل طور پر جل کرراکھ ہوگیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق اسکول میں موجود فرنیچر، چھتیں اور سارا ریکارڈ بھی جل گیا ہے ۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق واقعہ کے وقت اسکول میں 1ہزار 400 کے قریب طالبات موجود تھیں ، تاہم آتشزدگی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور سینکڑوں طالبات کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1794969022494101741
 

Back
Top