
سابق کرکٹر انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سےمتاثر ہوکر اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے ہم مسلمانوں کی دین سے دوری کی وجہ سے نہیں کرسکے۔
انضمام الحق نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈریسنگ روم میں ایک کمرہ بنارکھا تھا جہاں ہم نماز پڑھتے تھے، وہاں مولانا طارق جمیل رو ز ہمارے پاس آیا کرتےتھے، مولانا مغرب کی نماز پڑھاتے اور بعد میں کھلاڑیوں سے گفتگو کیا کرتے تھے، اس موقع پر بھارتی ٹیم کے چند مسلمان کھلاڑی بھی نماز کی دعوت پر ہمارے ساتھ شامل ہوجاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ مسلمان کھلاڑیوں کے علاوہ کچھ غیر مسلم بھارتی کھلاڑی ایسے بھی تھے جو نماز نہیں پڑھتے تھے مگر بیٹھ کر مولانا طارق جمیل کی باتیں سنا کرتےتھے، ایسے ہی ایک دن ہر بھجن نے سنگھ نے مجھ سے مولانا طارق جمیل سےمتعلق کہا کہ دل چاہتا ہے میں ان کی بات مان لوں۔
انضمام نے کہا کہ میں نے ہربھجن سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے،جس پر ہربھجن نے کہا کہ میں آپ کو دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ آپ کی زندگی اس طرح کی نہیں ہے، غیر مسلم تو قبول کرنا چاہتے ہیں مگر ہماری دین سے دوری کی وجہ سے رک جاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/inzimamharbhajan.jpg