ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا یوٹرن

12deafaollalalppputuryyr.png

پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری کے بعد اس کی مخالفت کرتے ہوئے ن لیگ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری کے بعد پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کردی ہے، پیپلزپارٹی نے بل کی منظوری سے قبل کسی فورم پر اس کی مخالفت نہیں کی مگر اب پیپلزپارٹی دہرے معیار کا ثبوت دیتے ہوئے نا صرف اس بل کی مخالفت کررہی ہے بلکہ اس سے لاتعلقی کا اظہار بھی کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منطوری کے موقع پیپلزپارٹی کے پانچ اراکین کی اسمبلی میں موجودگی کا ریکارڈ بھی موجود ہے، پیپلزپارٹی نے اس بل کی منظوری کیلئے ن لیگ کو مکمل طور پر سپورٹ کیا اور قیادت یا کسی رکن نے بھی بل کی مخالفت یا بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا۔


قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے اس بل پر پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی اور نا ہی کسی بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے موقع پر پیپلزپارٹی کے تمام ارکان ایوان سے غیر حاضر تھے اور ہمارا کوئی رکن بھی اسمبلی میں موجود نہیں تھا، پیپلزپارٹی کبھی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، ہم ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
زلیلداری ڈاکو بہت بڑا حرامئ ہے یہ فراڈیا چور ڈاکو اب بل پاس کرانے کے بعد نورا کشتی کرکے نواز شریف بٹ اور شہباز شریف بٹ امرتسری رام گلی کے چکلے والے کنجروں کی طرح گڈ کاپ بیڈ کاپ کھیلنا چاہتا ہے
مگر عوام اب سب جانتی ہے سب کچھ سمجھتی ہے اس فراڈئے زلیل داری ڈاکو کی مایکئ کو سب جان گئے ہیں