Zaidi Qasim
Prime Minister (20k+ posts)
ہر کوئی پک اینڈ چوز کرتا ہے ..آپ ضیاء کو معاف کرنے کو تیار ہیں جو نوے دن کے وعدے پر گیارہ سال کے لئے امیر المومنین بن گیا .....کوئی سیاست دانوں کے فوجیوں سے پیپل کی چھاؤں میں ملنے کو برا نہیں سمجھتا ..سہراب جیسے بھٹو کے ایوب کو ڈیڈی بنانے سے صرف نظر کرتے ہیں ..یہ ضیاء ہی تھا جس نے ڈیوائیڈ اینڈ رول کی پالیسی اپنا کر ملک کو برباد کرنے کی بنیادیں رکھ دیں تھیں ..پھر آپ ان سیاست دانوں کو کیا کہیں گے جو اس کے دائیں بائیں جا کر بیٹھ گئے تھے ..اس عدلیہ کو کونسا تمغہ دیں گے جو ان تمام ڈکٹیٹروں کو ویلیڈیٹ کرتے رہے .
سب کے گناہ سب کے کھاتے میں ڈالیں ...
میں ھر اس بھیڑیے نما فوجی جنرل کے خلاف ہوں جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرے ، مردوں کو سزا دینے سے پہلے زندہ ٹھگوں کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ؟
پاکستان کی تاریخ میں تو بہت بڑے بڑے بلنڈر ہیں ، کسی بھی چیز کو نہ کرنے کا ارادہ ہو تو قوم کو اسکا ماضی یاد دلا کر دوبارہ بوٹ پالش میں مگن ہو جاؤ ۔ بہت خوب ۔