
ہانگ کانگ اور سنگاپور نے مشہور بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی, ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا,ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے زرعی مصنوعات کو دھونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں,دوسری جانب بھارتی حکومت نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مصالحوں کی بعض مصنوعات پر پابندی کے بعد فوڈ کمشنرز کو ملک کے تمام مصالحے بنانے والے کمپنیوں سے مصالحوں کے نمونے اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سے قبل بھارتی دوا ساز کمپنی میریون بایو ٹیک کی تیار کردہ کھانسی کی سیرپ پینے سے ازبکستان میں 19 بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی تفتیش کرنے والی ایک ایجنسی سے وابستہ دو ذرائع نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ کمپنی نے دواوں میں قانونی طور پر استعمال کیے جانے والے جزو کے بجائے صنعتی درجے کا ایک زہریلا مادہ استعمال کیا تھا۔
تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ میریون بایوٹیک نے مایا کیم ٹیک انڈیا نامی ایک کمپنی سے کف سیرپ میں ملانے کے لیے پروپلین گلائکول (پی جی) نامی جزو خریدا تھا جب کہ مایا کیم ٹیک کے پاس فارماسیوٹیکل گریڈ کے سامان فروخت کرنے کا لائسنس نہیں ہے اور وہ صرف "صنعتی گریڈ" کی اشیاء کی تجارت کرتا ہے۔
مایا کیم ٹیک سے وابستہ ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ، "ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ میریون اس کا استعمال کیف سیرپ کی تیاری میں کرے گا۔ انہوں نے ہمیں یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ہماری فروخت کردہ سامان کا کیا استعمال کریں گے۔"
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/masalah11banan1.jpg