ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کا پیغام جاری

maulana112.jpg

ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والے معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا‘۔

https://twitter.com/x/status/1608122195561136128
مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔


طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے‘۔
https://twitter.com/x/status/1608020163739238405

دوسری جانب مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جو ان کےدل کا دورہ پڑنے سے پہلے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سخت مولانا طارق جمیل ورزش کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ بتارہے ہیں کہ وہ کتنی دیر سے ورزش کررہے ہیں اور کیلوریز خرچ کرچکے ہیں
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
اللہ پاک مولانا صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔ لیکن اگر وصال ہو بھی جاتا تو ادھر بھی 70 ہوریں انتظار میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ مولانا کی تو پانچوں گھی میں ہیں ?۔
 

Back
Top