
آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔
وارن کی مینیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، شین وارن نے اپنے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں۔
شین وارن کو کرکٹ کھیلنے والے عظیم ترین باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے، شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
یہ آسٹریلوی کرکٹ کیلئے 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بری خبر ہے، آج صبح ہی سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
شین وارن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آج صبح آخری سرگرمی میں سابق کرکٹر روڈ مارش کی وفات پر تعزیت کی تھی۔ سابق کرکٹر کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے روڈ مارش کی کرکٹ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1499563703083044865
سوشل میڈیا شین وارن کی چند گھنٹے پہلے کی گئی پوسٹ پر اظہار افسوس بھی کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1499767694354178051
https://twitter.com/x/status/1499758146147041285
https://twitter.com/x/status/1499776632281866244
https://twitter.com/x/status/1499776258686984196
https://twitter.com/x/status/1499757099059802116
دوسری جانب شین وارن کے انتقال پر کرکٹرز کی جانب سے اسے کرکٹکی دنیا کا نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کی اچانک موت پر افسردگی کا اظہار کیا، شعیب اختر نے اپنے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی افسردگی کو بیان نہیں کر سکتا۔‘
https://twitter.com/x/status/1499754217514356740
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شین وارن کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499755733054861321
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499755534953721859
انڈین کرکٹر وریندر سہواگ نے شین وارن کے انتقال کی خبر کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی بہت ہی نازک ہے لیکن کچھ چیزیں قبول نہیں کی جا سکتیں۔
https://twitter.com/x/status/1499748352048599041
https://twitter.com/x/status/1499755627857739776
https://twitter.com/x/status/1499756759967494147
https://twitter.com/x/status/1499751286627082245
Last edited: