"ہائےاللہ" ٹاپ ٹرینڈ، عمران خان کےمریم نواز کے کلپس پر طنز،صارفین کے تبصرے

maryam-haye-jalss-akhan.jpg


عمران خان کا جلسے جلسوں میں حکمران جماعت پہلا ہدف ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سرگودھا کے جلسے میں عمران خان نے مریم نواز کا پرانا کلپ چلوایا اور پھر اس پر ایسا طنزیہ اور مزاحیہ تبصرہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جلسے میں جو کلپ چلایا گیا اس میں مریم نواز کہتی ہیں کہ میری ماں، بہن، بھائی کی جائیداد یہ کہاں سے نکال کر لے آئے ہیں اور میری تو پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں اور یہ بات تو پھر انگلینڈ کی ہے۔

اس بات کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ ہائے اللہ کوئی جائیداد کہاں سے آئے گی، مجھے تو احساس پروگرام میں ڈال دو میرے پاس تو ہے ہی کچھ نہیں۔ اس کے علاوہ ان کی اس بات پر مزید بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مریم بی بی جتنے سیدھے منہ سے آپ جھوٹ بولتی ہیں کوئی نہیں بولتا۔

موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، وہ ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ عمران خان کس قدر مقبول لیڈر بن چکے ہیں کیونکہ ان کے منہ سے نکلا ایک طنزیہ لفظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

برہان راؤ نے کہا کہ عمران خان سب سے اچھے ٹرولر ہیں انہوں نے مریم نواز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1565579452943302658
ڈاکٹر آمنہ نے کہا کہ عمران خان اس طرح کی لائنیں بول کر عوام کے دل جیت رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1565565799473025024
ڈاکٹر ذلال خان نے ایک میم شیئر کی جس میں بھارتی گانا شامل ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بات سن کر کچھ ایسا ردعمل آیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1565562742525906944
ایک صارف نے کہا کہ یہ عمران خان کی اس دن کی تقریر کا سب سے بہترین حصہ تھا۔

https://twitter.com/x/status/1565369339720630272
آمنہ زبیر نے کہا کہ عمران خان ایک برانڈ بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1565392347214536709
ایک اور صارف نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے شخص کو ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے منہ سے نکلا لفظ دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہو جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1565379795969798144
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)


دنیا کا قیمتی ترین میٹھا پانی اللہ نے تم پر برسایہ کہ تم سیر ہوجاؤ اپنے ڈیم بھر لو جھلیں بھر لو دریا بھر لو فصلیں کاشت کر لو اس میٹھے صاف پانی کے ذخیرے کو محفوظ کر لو سارا سال اس سے فائدہ اٹھاؤ بجلی بناؤ اس سے اپنے مال مویشی پالو ان اضافہ کرو اپنا اپنے بچوں کا مسقبل سنواروں اپنی پیاس بجھاؤ اپنی اپنے چند پرند کی پیاس بجھاؤ چہل پھل کرو کھیت کھیتی کے استعمال میں لاؤ اس پانی سے مچھلی کی پیداور برھاؤ تاکہ تم گوشت کی قیمت قابو میں کر سکو کیا کیا فائدے آٹھا سکتے تھے اگر تم میں کچھ عقل مند ہوتے لیکن تم نے ایسے حکمران چنے جو سوئے رہے سستی کا شکار رہے بس اپنے مفاد کی خاطر کئی کئی سالوں سے تم پر حکمران رہے عیاشیاں کرتے رہے انہوں نے اپنے تو محلات بنائے دولت کے انبار لگائے انہوں یہ سب فائدے نہ اٹھائ تمھے بھی فائدہ نہیں دیا ساری توجہ لوٹ مار پر رکھی اور پھر اپنے ان اعمال کی وجہ تمھیں ان مشکلات کا شکار کیا کہ کسی کا گھر اجڑ گیا تو کوئی جان سے گیا اور کہنے لگے یہ ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوگیا اور معاذ اللہ کچھ تو اللہ کو کوسنے لگے
دنیا میں کتنے ملک ایسے ہیں کئی براعظموں میں جن میں روزانہ ایسی بارشیں سارا سال ہوتی رہتی ہیں لیکن وہ نہیں ڈوبتے نہ ہی چیختے چلاتے ہیں اور نہ ہی دنیا بھر سے امداد کے لیے اپیلیں کرتے ہے جو تم کرتے ہو اپنے اعمال پر غور کرو پوری طاقت دل جمی پسینہ گرا دینے والی محنت کرو اپنے ساتھ بہتری کے فیصلے کرو اپنے اوپر وہ حکمران چنو جو تمھاری بوڑھوں پر رحم کرے تمھارے غریبوں بیماروں کمزوروں کا خیال کرے بچوں پر شفقت کرے تمھاری فکر کرے تمھارے اموال کی حفاظت کرے تمھیں ایک قوم بنائے تمھاری عزت نفس کا خیال کرے دوسری قوموں کے سامنے تمھیں شرمندہ نہ ہونے دے تمھارے لیے فکرمند ہو تمہیں سچ کی تلقین کرے تمھیں جو رب نے نعمتیں دی ہیں ان سے تمھیں فیضیاب کرے
 

Back
Top