
قائم مقام چیئرمین نیب نے احتساب بیورو میں متعدد تبادلوں کی منظوری دے دی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق مرزا سلطان کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کیا گیا ہے اس سے قبل وہ نیب سکھر کےعہدے پر کام کر رہے تھے ان کی جگہ ڈی جی آپریشن مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی جعلی اکاؤنٹ کیس کی سربراہی کرنیوالے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کو تبدیل کردیا گیا، عرفان نعیم منگی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر تعینات کردئیے گئے وہ پاناماکیس میں جےآئی ٹی کاحصہ تھے۔
اسی طرح فرمان اللہ ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی نیب ملتان نعمان اسلم کو ڈی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے، فیاض احمدقریشی ڈی جی نیب ملتان تعینات، جمیل احمد ڈی جی ہیومن ریسورس اور مرزا محمدعرفان بیگ ڈی جی آپریشن نیب ہیڈکوارٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ دوسری بار ہے جب شہزاد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، اس سے قبل گریڈ 21 کے افسر شہزاد سلیم کو گزشتہ برس 23 دسمبر کو تبادلہ کر کے اویئرنیس اینڈ پریونشن (اے اینڈ پی) ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔
یہی نہیں شہزاد سلیم حالیہ برسوں میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے۔
ان کے دور میں ہی مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی تعیناتیوں کی انکوائریز بند کی گئی تھیں۔
عرفان منگی کو عہدے سے ہٹانے پر کامران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نیب تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی آصف زرداری سمیت سندھ حکومت کی کلیدی شخصیات کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس منی لانڈنڈرنگ کیسز کے 45 کیسز کی تحقیقات اور ریفرینسز فائل کرنے والے Chief Investigator ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی عہدے سے فارغ
https://twitter.com/x/status/1543862380127522817
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nab11i1i.jpg