ہائی سکیورٹی زون میں دھماکہ کیسے ہوا؟

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالقیوم بھی اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ انھوں نے اس دھماکے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ’یہ لوگ مزدوری کرنے گئے تھے۔ مزدوری بھی کسی نجی بندے کی نہیں حکومت والوں کا کوئی کام تھا۔ کیا کام تھا، یہ ہمیں نہیں پتا اور ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین کو بھی نہیں پتا۔ بس مزدوی کرنے گئے تھے، وہاں پر ہلاک ہو گئے۔‘
ملک عبدالقیوم کہتے ہیں کہ ’شروع میں تو ہمیں نہیں پتا تھا کہ کیا ہوا ہے۔۔۔ میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ یہ دھماکہ تھا۔ شوال کا علاقہ ہائی سکیورٹی زون ہے۔ وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تو دھماکہ کیسے ہو گیا، یہ جاننا مزدوروں کے لواحقین کا حق ہے۔‘
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ فوج کی ایک زیرِ تعمیر پوسٹ پر کام جاری تھا کہ اس دوران مزدوروں کو لے جانے والی ایک گاڑی میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ کسی بھی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

یہ فساد اور قتل و غارت گری تم لوگوں نے ھی کروانی ہے ۔ اور کون کرسکتا ہے ۔
ھندؤں کے آلہ کار ، اپنے ھی خیمے پر حملہ کرنے والے ۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
را کے زیلی ادارے اسلام ز آباد کے غداروں کا فالس فلیگ آپریشن