
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کردیا، ٹویٹ میں لکھا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے،آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عمران خان اگلی انتخاب مہم سندھ سے شروع کرے گا۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے، 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔
https://twitter.com/x/status/1571008221044969473
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انہوں نے دیں،ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کردیا، سمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جا سکتا ہے،پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر کریں۔ آٹا اور پٹرول نایاب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1571019537402966017
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ جلدحالات بہترہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئے گی،عمران خان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی امدادنہ کی جائے،ملک میں انتشارپھیلانے کی کوشش ناکام ہوگی،عمران خان4سال اقتدارمیں رہے،پاکستان کیلئےکیالیکرآئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shekhrashegangsofthree.jpg