
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں، جو کہ 50 فیصد اضافہ ہے۔
نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اضافہ صرف فکسڈ چارجز پر ہوگا، جبکہ گیس کے نرخوں میں گھریلو صارفین کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ البتہ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ وہ صارفین ہیں جو مخصوص ماہانہ استعمال کی حد سے تجاوز کرتے ہیں۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 1.5 ایچ ایم تک گیس استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ 1.5 ایچ ایم سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 2000 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
اوگرا کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے علاوہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اگلے ماہ سے آپ کے بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی فیس شامل نہیں ہوگی،لیکن ٹھہریےاگلے ماہ سے آپ کے گیس کے بِل میں فکسڈ چارجز 3000 تک شامل ہوں گے۔وحید مراد
https://twitter.com/x/status/1939381886096433316
- Featured Thumbs
- https://i.brecorder.com/primary/2023/05/64558004909e4.jpg
Last edited by a moderator: