گھٹیاسوچ ختم کریں:محمد عامر کا بابر اعظم کے ناقدین کو کرارا جواب

babai11h234.jpg


قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بابر اعظم کے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے سابق کپتان کے حق میں کھل کر بیان دیا ہے۔ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کی کامیابی پر ہونے والی تنقید کو محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے مؤثر انداز میں رد کیا۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ "اس سوچ کو ختم کریں کہ بابر اعظم ٹیم میں نہیں تھے اس لیے پاکستان جیت گیا۔" انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فتح بہتر حکمت عملی اور ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
2014531525272ca.png


فاسٹ بولر نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "براہ کرم کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہ کریں۔ کھیل کی کارکردگی پر تنقید کریں، لیکن ذاتیات پر نہ جائیں۔" انہوں نے اپنے پیغام میں بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی عزت کرنے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ اس کے باوجود پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی اور سیریز کو ایک ایک سے برابر کیا۔

ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا۔
 

Back
Top