
پشاور میں ایک گھر کی کھدائی کے دوران نیچے سے دومنزلہ گھر نکل آیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ کےعلاقے میں اس وقت سامنےآیا جب ایک گھر کی تعمیر نو کیلئے بنیادیں کھودی جارہی تھیں کہ اچانک نیچے سےایک عمارت نکلنا شرو ع ہوئی، جب مزید کھدائی کی گئی تو نیچے پورا ایک دو منزلہ گھر برآمد ہوا۔
محکمہ آثار قدیمہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لیا ، آثار قدیمہ کی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نیچے سے برآمد ہونے والا گھر تقریبا 100 سال پرانا لگتا ہے، قدیم مقامات کی کھدائی کیلئے محکمہ آثار قدیمہ سے باقاعدہ این او سی لینا ضروری ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1646169313596801025
علاقہ مکینوں نے اس انوکھے واقعہ کی ویڈیو زبناکر سوشل میڈیا پر شیئرکیں ، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے کے اندر سے گہرائی میں کسی گھر کا صحن دکھائی دے رہا ہے جس کے تینوں میں دیواریں اور مضبوط ستون موجود ہیں جن پر چھت ٹکائی گئی ہے، قدیم دور کا بنایا یہ گھر اس قدر مضبوط تھا کہ اوپر نئی عمارت بننے کے باوجود نیچے سلامت کھڑا رہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/peshawaah.jpg