
گجرات میں کنجاہ کے علاقے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے سوال اٹھایا کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران کالے رنگ کے ویگو وہاں کیا کر رہے تھے کیا وہ کوئی بھارتی جاسوس ڈھونڈنے آئے تھے؟
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پروزی الہٰی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس حوالے سے چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے کی گئی گفتگو میں بتایا کہ ظہور الٰہی ہاؤس کنجاہ گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا۔ 2 ماہ کی نگراں حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے، ان کا مینڈیٹ صرف فری اینڈ فیئر الیکشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1620649880221011968
جبکہ مونس الہیٰ نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟ کیا بھارتی جاسوس جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1620636214578774018