گھریلو ملازمہ تشدد کیس، مجسٹریٹ کی جج کی اہلیہ کے خلاف کیس سننے سے معذرت

5judgekimazratsjjkjdd.png

سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کے خلاف کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس سننے سےمعذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان کی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت ملزمہ سومیہ عاصم عدالت میں پیش ہوئیں اور پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے ریکارڈ پیش کیا اور ملزمہ کے وکیل قاضی غلام دستگیر بطور معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جج فرخ علی خان نے ریمارکس دیئے اور سماعت کے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ایک جج نے ایسے ہی ایک کیس کا سامنا کیا اور انہیں سزا سنادی گئی تھی، بعد میں اس معاملے کی اپیل سپریم کورٹ گئی جو ابھی بھی زیر التواء ہے، میں ایسے کسی بھی بے بیاد الزام یا منفی تاثر سے بچنے کیلئے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرتا ہوں۔

جج فرخ علی خان کی معذرت کے بعد عدالت نے کیس کی فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کو بھجوادی جہاں اس کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت کو مارک کیا گیا اور کیس کی سماعت 26 اکتوبر کو مقرر کردی گئی۔
 

Back
Top