گھریلو صارفین کیلئے بجلی ٹیرف 48.84 سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
نیپرا نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپیہ چودہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 1.15 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 10.54 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

اسی طرح 101 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا ٹیرف 13 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے 100 سے 200 یونٹ کے درمیان استعمال پر ٹیرف 22.44 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ حتمی اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

Source
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
کراچی کی ایک کرسچن خاتون محترمہ ڈیسوزا نے پاکستان میں بڑھتی ھوئی مہنگائی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا جس کا نام اُس نے
"*روز میری مارلو*"
رکھا،
سنسر بورڈ نے اس نام پر اعتراض کیا تو
محترمہ ڈی سوزا نے سنسر بورڈ کو بتایا کہ
“آپ غلط سمجھ رہے ہیں , اصل میں یہ تین لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں سے
ایک کا نام *روز*
دوسری کا *میری* اور
تیسری کا *مارلو* ہے،
سنسر بورڈ نے اُسے ناموں کی ترتیب کو تبدیل کرنے کا کہا،
ڈیسوزا نے اُن کا یہ مطالبہ خوشی سے مان لیا اور سنسر بورڈ سے کہا…!
“آپ خود ہی ان کے نام کسی بھی ترتیب سے ڈال لیں , مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا”
سنسر بورڈ کئی بار ترتیب بدل چُکا ھے,مگر بات نہیں بن رہی,
مارلو میری روز
مارلو روز میری
روز میری مارلو
روز مارلو میری
میری روز مارلو
میری مارلو روز
اگر ناموں کی کوئی اور ترتیب آپ کے ذہن میں آئے تو ازرہ کرم نئے نام سے سنسر بورڈ کو آگاہ فرما دیں تاکہ اُس کی مُشکل آسان ہو اور پاکستانی عوام اپنے اُوپر بننے والی فلم دیکھ سکیں.
 

Back
Top