گھریلو بجلی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھ جانے کا انکشاف

shah11i1h1.jpg


حکومت عوام کو ایک کے بعد ایک مشکل میں ڈال رہی ہے, کبھی اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کے نام پر تو کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر, بجلی تو جیسے عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے, عوام چوبیس گھنٹے میں سے اٹھارہ بیس گھنٹے بجلی سے محروم ہیں لیکن قیمتوں میں اضافہ بغیر کسی بریک کے کیا جارہاہے.

جولائی 2024 سے ٹیکسوں کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے ستائیس پیسے تک بڑھ جانےکا انکشاف ہوا ہے،ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی ٹیرف میں اتار چڑھاوجاری ہے,اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ،

ذرائع کے مطابق ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےحساب سے بجلی کے ٹیرف میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہے گا، نان پرویکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف37روپے38 پیسے، ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے

ماہانہ301 سے400یونٹ تک کاٹیرف56روپے73 پیسے، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 59روپے76 پیسے، ماہانہ501 سے600 یونٹ تک کاٹیرف 61 روپے 71 پیسے ۔

ماہانہ601سے700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے24 پیسےاورٹیکسزکےساتھ ماہانہ700یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69روپے27 پیسےہوجائےگا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
سارا کریڈٹ یہ حکومت لانے والے چیف ، ڈی جی کو کمانڈرز اور جرنیلوں اور قاضی عیسی اور اسکے ہم خیال ججز کو جاتا ہے
جان بوجھ کر یہ حالات کئے گئے ہیں تاکہ چیف اور قاضی کی ایکسٹنشن اس رولے گولے میں کی جاسکے
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
سارا کریڈٹ یہ حکومت لانے والے چیف ، ڈی جی کو کمانڈرز اور جرنیلوں اور قاضی عیسی اور اسکے ہم خیال ججز کو جاتا ہے
جان بوجھ کر یہ حالات کئے گئے ہیں تاکہ چیف اور قاضی کی ایکسٹنشن اس رولے گولے میں کی جاسکے
Aur agar awam ka meter ghoom gaye tou phir in sub ka kya banay ga.
 

Back
Top