گھرکہکشاں

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
تاری سر جی زبردست تحریر۔ ۔ ۔بچوں کے لئے ان کے والد صرف بادشاہ اور ہیرو ہی نہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جن کے لئے کوئی بھی چیز کرنا ناممکن نہیں ہوتی چاہے وہ برف ہی کیوں نا برسانی ہو۔ ۔ تبھی بچے اللہ سے مانگنے کے بجائے ابا سے مانگتے ہیں۔ یہ ان کی معصومیت ہوتی ہے۔ انہوں نے پیدا ہوتے ہی اپنے ابا کو ہر ایسا کار انجام کرتے دیکھا ہوتا ہے جو ان کی ماؤں کے بس کا نہیں ہوتا۔
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
تاری سر جی زبردست تحریر۔ ۔ ۔بچوں کے لئے ان کے والد صرف بادشاہ اور ہیرو ہی نہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جن کے لئے کوئی بھی چیز کرنا ناممکن نہیں ہوتی چاہے وہ برف ہی کیوں نا برسانی ہو۔ ۔ تبھی بچے اللہ سے مانگنے کے بجائے ابا سے مانگتے ہیں۔ یہ ان کی معصومیت ہوتی ہے۔ انہوں نے پیدا ہوتے ہی اپنے ابا کو ہر ایسا کار انجام کرتے دیکھا ہوتا ہے جو ان کی ماؤں کے بس کا نہیں ہوتا۔






شکریہ ،


کائنات کو جتنا بھی پھیلا لیں ، لیکن کائنات آخر گھر میں آ کر سمٹ جاتی ہے ، کہکشاں بن جاتی ہے


والد ، بابا ، بابا ، ایک ایسی شخصیت جنہیں ، اولاد ہر فن مولا ، جادوگر ، سائنسدان ، سیاستدان کیا کیا سمجھتی ہے
ان کیفیات کو لکھنے کی کوشش کی ہے ، کہ ؟ الجھی الجھی دنیا میں ، کہکشاں کتنی خوبصورت ہے ، دور نہیں سامنے ہے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
کیسے فکر نہ کروں ..اگر تو جو کو ئی زمیں ،جائیداد کا جھگڑا ہے تو اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں ..اور جہاں آپ لوگ رہتے ہیں وہاں کی عدالتیں انصاف پسند ہیں .

اور اس کے علاوہ اگر یہاں فورم پر کبھی کوئی رنجش ہوئی ہے تو اسے کتنا لے کر چلیں گے ..اپنا دل بھی جلانا اور مجھ جیسے قاری کو اس تھریڈ سے بھگانا ..اور یہ اتنا تواتر سے ہو رہا ہے کہ لگتا ہے کہ ہر تھریڈ میدان جنگ بنا کرے گی ..ایسے میں میں کہاں جاؤں ..یہ فورم تو میری لائف لائن ہے .






نا جی نا ، جذبات تھام لیں ، سب کو اپنی کہنے کا حق ہے ، البتہ سننے کا اختیار بھی اپنا اپنا ہے


جو بھلا نہیں لگتا ، ہم نہیں سنتے ، جو اچھا نہیں لگتا منہ پھیر لیتے ہیں ، اختیار بلکل بادشاہوں جیسا ہے ، مزاج بھی بادشاہ جیسا کرلیں
جن جن آئ ڈیز سے ، مافوق الفطرت قسم کے تبصرے جاری ہیں ، ان سے پریشان نا ہوا کریں ، اپنا اپنا ہنر ، اپنا اپنا مزاج


ماضی قریب میں ، کیسی کیسی گالیاں و بیہودگی ، اردو میں ڈبو ڈبو کر ، دین داری میں لپیٹ لپیٹ کر ، فورم بکھیری گئیں تھیں ، شکر کریں وہ سب نہیں ، گزارہ کریں
:lol::biggthumpup:
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
بہت خوب مرشد، دعا ہے یہ گھر بھی کہکشاں رہے، برداشت، تحمل، صبر، استقامت نصیب ہو، پرانے گلے، شکوے، رنجشیں دور ہوں، ساتھ رہنا مل کر چلنا اور چہکنا نصیب ہو، درخت کی جڑیں کاٹنے والوں کو احساس ہو کہ اسی درخت پر ایک گھونسلہ تو ان کا بھی تھا، آپ کی نذر

خلق ہے عاشق تیری، عالم ہے دیوانہ تیرا
رنگ لایا ہے یہ رہنا بے حجابانہ تیرا
واہ کیا انداز ہے اے حسن جانانانہ تیرا
پیچھے پیچھے خلق ہے آگے ہے دیوانہ تیرا