گھبرانے کی ضرورت نہیں،رمیز راجہ کی سینئر ڈومیسٹک کرکٹرز کو بڑی یقین دہانی

11raja.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی تجربہ کار سینئر کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف، کہتے ہیں تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مایوس کرکٹرز کو پیغام دیا کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، وکٹ پر ٹھہرنا بھی ضروری ہے، ہماری کرکٹ اچھی ہوگی توانٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔


اس دوران ایک کرکٹر نے کہا کہ 30 سال سے کوئی اوپر ہوجائے تو ٹیم میں کھیلنے نہیں دیتے، رمیز راجہ نے مایوس کھلاڑی کو یقین دہانی کروائی کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تمام کھلاڑی محنت کریں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، صرف میرٹ پرسلیکشن ہوگی ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے مزید بڑھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی پرفارمنس کی تعریف کی جبکہ انور علی اور رومان رئیس کے شاندار کم بیک کو بھی سراہا، جبکہ احمد شہزاد مخاطب ہو کر کہا کہ کوئی سینئر جونیئر نہیں جو پرفارم کرے گا، اس کے سلیکشن پر غور ہوگا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین رمیز راجہ نے کوچز کی پرفارمنس پر تنقید کی اور مستقبل میں باہر سے کوچز لانے کا بھی اعلان کر دیا۔
 

Back
Top