گوگل کو اپنے اے آئی فیچر چیٹ بوٹ"بارڈ" کی غلطی سے اربوں ڈالر کا نقصان؟

google-bard-AI-alphabet.jpg


الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو اپنے چیٹ بوٹ کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر "بارڈ" کی ایک غلطی کی وجہ سے 100 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف سوالات کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جوابات دینے والے فیچر بارڈ کی جانب سے ایک اشتہاری ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی،


اس ویڈیو میں بارڈ کو 9 سالہ بچے کو جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔بارڈ نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر بچے کو جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کرنا شروع کیں، اسی دوران بارڈ نےبچے کو بتایا کہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے سب سے پہلے نظام شمسی کے باہر کسی سیارے کی تصویر بنائی تھی۔چیٹ بوٹ بارڈ کی جانب سے دیا گیا یہ جواب سراسر غلط نکلا،

https://twitter.com/x/status/1622710355775393793
جس کی نشاندہی عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے کی اور بتایا کہ نظام شمسی کے باہر کسی سیارے کی سب سے پہلے تصویر یورپین سدرن آبزرویٹری کے ویری لارج ٹیلی اسکوپ کے ذریعے 2004 میں اتاری گئی تھی، اس کی تصدیق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی کردی ہے۔

غلط جواب دینے پر گوگل کے شیئرز تیزی سے گرنا شروع ہوگئے اور ان میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، شیئرز میں کمی اور غلط جواب دینے پر گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کاروپوریشن کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔