
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں پانچ لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گوگل کی جانب سے کروم بکس تیار کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف و وفاقی وزراء نے شرکت کی تقریب میں گوگل کے اے پی اے سی ریجن کے صدر سکاٹ بیومونٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی کروم بک پیش کی اور ساتھ ہی پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس کی تیاری کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں، ہماری نوجوان نسل آئی ٹی کے شعبے میں بہت قابل ہے اور یہ نوجوان ہماری معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوگل کی خدمات قابل تحسین ہیں،چھوٹے و درمیانے درجے کے سرمایہ دار و کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی ایکسپرٹس اور صنعتکار حکومت کی مدد کیلئے ایک منصوبہ پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹس کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے،آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کیلئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، بدعنوانی سے نجات حاصل کرنے کیلئے گورننس سسٹم کو پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chromab11.jpg