
ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ترین ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
کلاؤڈ فلیئر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا یے کہ 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کاڈومین ( ویب ایڈریس) گوگل کو مات دے کردنیا بھر میں صف اول ہوگیا ہے۔
مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست کے مطابق ٹک ٹاک کے بعد گوگل، پھر فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 میں نمبر ون کا اعزاز گوگل کے پاس تھا، دوسرے نمبر پر گوگل فیس بک اور ٹک ٹاک اس فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران چینی سائٹ نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرکے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کےلیے بنائی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/google-11.jpg