
ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ وصورتحال سےبچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی کی طالبات کو کلاس رومز تک محدود رہنے اور یونیورسٹی کی حدود میں سخت احتیاط کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان ہدایات اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا اور تادیبی کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ کے اس فیصلے سے خواتین کو جامعہ کے اندر محفوظ اور بہتر ماحول مہیا کیا جاسکےگا۔
https://twitter.com/x/status/1626093656049434629
انصار عباسی کا اس پر کہنا تھا کہ امید ہے لبرل میڈیا اس پر شور نہیں مچائے گا۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ طلبا و طالبات کو ایسا ماحول فراہم کریں جس کا مقصد تعلیم کا حصول ہو نہ کہ بالی وڈ ہالی وڈ کے کلچر کا فروغ۔
https://twitter.com/x/status/1626257674282098690
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gomal-una.jpg