
گولڈن ٹیمپل میں مقدس تلوار کی بے حرمتی،مشتعل سکھوں نے نوجوان کو قتل کردیا
بھارتی شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل میں گرو گرنتھ کی مقدس تلوار کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر بے حرمتی کرنیوالے نوجوان کو مشتعل سکھوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اہم رہنما نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولڈن ٹمپل میں گورو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا جارہا تھا۔
اس دوران ایک ہندونوجوان جنگلا پھلانگ کر پالکی صاحب کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر گوروگرنتھ صاحب اور مقدس استھان کی بے حرمتی کی۔
واقعے پر گولڈن ٹمپل کے خدمت گاروں اور سیکیورٹی عملے نے بے حرمتی کرنے والے شہری کو پکڑا اور باہر لیکر آئے تو مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا، نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایس جی پی سی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے کا تعلق یوپی سے ہے،ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی،مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/golden1123214.jpg