گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے بینکنگ سسٹم کو جلد ڈیجیٹلائزکرنیکااعلان کردیا

razavu11.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے بینکنگ سسٹم کو جلد ڈیجیٹائز کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں، جلد پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس جاری کریں گے جس کے بعد بینکنگ سسٹم ڈیجیٹل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رضاباقر نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سمیت بینکوں، فِن ٹیک اداروں، وینچر کپیٹل فرموں، ڈیجیٹل بینکوں اور دنیا بھر سے کاروباری برادری کے نمائندوں کے لیے 'ڈیجیٹل بینکوں کا وعدہ' پر منعقدہ مکالماتی مباحثے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے فریم ورک کا بنیادی مقصد ملک میں مالی اشتراک اور جدت طرازی کا فروغ اور ایک ایسا ایکوسسٹم فراہم کرنا ہے، جس میں صارف اور صارف کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صارفین کیلئےمسابقت بڑھ جائے، اس کے تحت ہم نے عام موبائل کے ذریعےآسان موبائل اکاؤنٹ کی سہولت متعارف کروائی، اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی اکاؤنٹ کھولاجاسکتا ہے۔

انہوں نے بینکاری میں چیلنجوں اور کوتاہیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے قانونی اور ضوابط کے تحت سازگار ماحول اور بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کر کے ڈیجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادیں فراہم کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی خدمات میں جدت کے فروغ کے لیے حال ہی میں اسٹیٹ بینک نے متعدد اقدامات پیش کیے ہیں جن میں نان بینکنگ اداروں اور فِن ٹیک اداروں کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا، لوگوں کے لیے ڈیجیٹل اکاونٹ کھولنے میں آسانی، صارفین کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ میں سہولت دینے کی خاطر ان ایپ بائیومیٹرک توثیق اور پاکستان کا فوری ادائیگی کا نظام راست شامل ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ صارفین کے لیے جانیے فریم ورک کے حوالے سے متعلقہ فریقیں سے اہم اقدامات پر بات چیت جاری ہے، جس سے مالی ادارے صارف کی رضامندی کے ساتھ کے وائی سی کی معلومات جاری کرسکیں گے، جس سے صارف کے ڈیجیٹل سفر اور اوپن بینکاری میں بہتری آئے گی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

ابھی تک کیا بینکنگ اونٹوں پر ہوتی تھی؟
 
Back
Top