
گوجرہ میں موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو مختلف نمبرز سے ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اُسے مختلف نمبروں سے کال کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
متاثرہ خاتون نے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا اور ایف آئی آر میں درج واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ وہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہے، لڑکی نے تحقیقات کے غیر شفاف ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔
متاثرہ خاتون نے بیان میں مزید کہا کہمختلف نمبروں سے کال کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے، ملزمان بااثر ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔مجسٹریٹ نے خاتون کے بیان کو سن کر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت سے آگاہ کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر گرفتار ملزمان حماد اور رحمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ گوجرہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا، تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جارہی تھی جب مسلح افراد نے اغوا کیا اور جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/qrGCr9c/rape.jpg