Sniper
Chief Minister (5k+ posts)
نیویارک (نیوز ڈیسک) گنجے پن سے نجات ہر گنجے شخص کا خواب ہوتا ہے اور اس خواب کی تعبیر پانے کیلئے بیچارے گنجے طرح طرح کے نسخے استعمال کرتے ہیں جن سے عموماً کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کا خصوصی لیزر شعاعوں والا ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف گرتے بال رُک جائیں گے بلکہ گنجے لوگوں کے سروں پر بھی گھنے خوبصورت اور چمکدار بال قدرتی انداز میں اُگ آئیں گے۔ تھیرا ڈوم (Theradome LH80) ہیلٹ میں 80 عدد لیزر نصب ہیں جو سر کی جلد پر مخصوص قسم کی لیزر شعاعیں ڈالتے ہیں۔ ہیلمٹ تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ خصوصی لیزر شعاعیں سر کی جلد کے اندر موجود خلیات کو متحرک کرتی ہیں اور اُن میں دوران خون کا اضافہ کرتی ہیں جس سے نئے صحتمند بال اگنا شروع ہوجتے ہیں۔ یہ لیزر شعاعیں گرتے ہوئے بالوں کو بھی روک دیتی ہیں کیونکہ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہیں اور بالوں کو صحتمند کرتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چار سے چھ ماہ تک ہفتے میں دو دفعہ 20 منٹ کیلئے یہ ہیلمٹ استعمال کرنے سے نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور اس کا استعمال دو سال تک جاری رکھنے سے گنجا سر بالوں سے بھرجائے گا۔ تھیراڈوم کمپنی کا یہ ہیلمٹ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

