گلیوں کی تعمیربنوازشریف، مریم نواز کی تصویرکیساتھ تختی لگانے کی منظوری

gaal1h1i2h.jpg

روزنامہ دنیا کے رپورٹر عمران اکبر کی رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 3ہزار 682 گلیوں میں سے 8سو 67گلیاں مکمل کرلی گئیں، ہر گلی میں میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر کے ساتھ تختی لگانے کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے افسروں کو پروگرام کا فیز ون 30جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

رپورٹ کے مطابق نشتر ٹاؤن کی 18 سو 50گلیوں میں سے 3سو 38 ، راوی زون میں 6سو 34میں سے 2سو 25 ،داتا گنج بخش زون کی 5سو 16میں سے 1سو 36 ،گلبرگ زون کی 186میں سے 35 ،سمن آباد کی 1سو 44 سے میں 87 ،شالامار زون کی 352میں سے 44گلیاں مکمل کر لی گئیں ۔

جبکہ 454گلیوں کو پی سی سی اور 363 کو ٹف ٹائل لگا کر جبکہ 50اسفالٹ روڈ کو مکمل کیا گیا ۔ افتتاحی تختی میں علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے کا نام بھی شامل کیا گیا ۔ چیف سیکرٹری کو پروگرام کی رپورٹ بھجوا دی گئی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ راشن کارڈ ان لوگوں کے لئے نہیں جوبھیک مانگتے ہیں بلکہ 15سے 16گھنٹے کام کرنے والوں کے لئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا کوشش ہے کہ کسی شخص کو نہ آنا پڑے بلکہ حکومت خود مدد کو پہنچے ۔ لوگوں کا قطاروں میں لگ کر راشن وغیرہ دینامجھے اچھا نہیں لگتا۔


ورکرز اور کان کنوں کے لئے راشن کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ روٹی کی قیمت 25،30سے کم ہوکر 12 سے 15روپے پر آگئی یہ بھی کبھی نہیں ہوا تھا۔ کہ سب صوبوں کے پاس وسائل ہیں، مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ خدمت کی نیت کا ہے ۔پوری طرح عوام کی جنگ لڑرہی ہوں، ہر گھر میں خوشحالی آنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں کسان کو نقصان نہیں ہونے دوں گی، ہم کسانوں کو 5000 روپے فی ایکڑ دے رہے ہیں، 10 ایکڑ ہو تو 50 ہزار اور 12 ایکڑ پر 60 ہزار روپے ملیں گے۔اگر میں 4000 روپیہ گندم کی قیمت مقرر کردوں تو کسان کو تو فائدہ ہوجائے گا لیکن کروڑوں لوگوں کیلئے آٹا اور روٹی مہنگی ہوجائے گی-
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عوام کے لیے فری میں ثواب دارین حاصل کرنے کا نادر موقع


یہ تختیاں لگاتے جائیں اور لوگ اپنا مذھبی اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنے کمینٹس کے ساتھ انکی شکلوں پر تارکول سے کالا رنگ لگاتے جائیں
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)

عوام کے لیے فری میں ثواب دارین حاصل کرنے کا نادر موقع


یہ تختیاں لگاتے جائیں اور لوگ اپنا مذھبی اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنے کمینٹس کے ساتھ انکی شکلوں پر تارکول سے کالا رنگ لگاتے جائیں

عوام کو چاہئے اسی تختی پر گیراج کی تصویر بھی بناتے جائیں۔
 

Back
Top