
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ خواتین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک بسوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا یہ پہلے مرحلے میں گلگت اور اسکردو شہر میں شروع کی گئی ہیں اور حکومت مستقبل قریب میں ان بسوں کو تمام اضلاع تک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں خواتین کو ان کے اسکولوں، کالجوں، دفاتر اور بازاروں تک مفت اور محفوظ نقل و حمل فراہم کرکے ان کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی میں انقلاب برپا کریں گی۔
چیف سیکرٹری نے بتایا ان بسوں کے لیے روٹ پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کو پہلے ہی سڑکوں پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے توقع کیا کہ روزانہ سینکڑوں طالبات اور خواتین اس سروس سے مستفید ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1577573637439250433
ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے خواتین کے لیے فری پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فری بس سروس کے ذریعے گلگت اور اسکردو شہر میں سفر کر سکتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9gilgitpinkbus.jpg