
ملک کے معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان کے سیاستدانوں کو کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ مذہب کو سیاست کیلئے استعمال نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں علی ظفر نے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چھوڑ دیں اور ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔
گلوکار علی ظفر نے مزید کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں۔ دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1520822881931956228
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی جماعتیں مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہیں۔