
کینیڈین گینگسٹر نے مشترقی پنجاب میں گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار نے سدھو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
فیس بک پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ "میں، سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ، سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ مبینہ ملزم نے مزید لکھا کہ اس (سدھو موسے والا) کا نام وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں سامنے آیا تھا اور اس کے باوجود بھی پولیس نے گلوکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔"
بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کانگریس رہنما وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کیلئے جارہے تھے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کا کہنا تھا کہ انہیں بےدردی سے قتل کی اس واردات سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سدھو موسے والا کو کینیڈا کے گینگ نے نشانہ بنایا، کانگریس رہنماؤں نے اس قتل کی لرزہ خیز واردات کی مذمت کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے موسے والا کے ساتھ شدید زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sidhu-mose-wala-mr-cnd.jpg