گلوکارہ شازیہ منظور کو سوشل میڈیا پر "آنٹی" کہنے والا صارف تنقید کے نشانے پر آگیا
اسد عبداللہ نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو "آنٹی" کہنے پر دیگر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ان کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ اس صارف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اسد نامی سوشل میڈیا صارف نے شازیہ منظور کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ایک نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ آپ رخصتی کی کوشش کر رہے لیکن باہر نکلتے ہی آپ کی نظر ایک ”آنٹی” پر پڑتی ہے جو آپ کی کار کیساتھ کھڑی یہ حرکت کر رہی ہے۔
اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی شازیہ منظور کے بارے میں جانتے تک نہیں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے۔
صحافی ماریہ میمن نے کہا کہ شازیہ منظور ایک طرح سے اپنی ذاتی لیمبرگینی کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہی ہیں۔
جبکہ اسد سلطان نے کہا کہ اگر آپ شازیہ منظور کو نہیں جانتے تو آپ کو پاکستانی میوزک کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ اس بھائی کو شازیہ منظور کا پتہ ہی نہیں ۔
عائشہ نامی صارف نے کہا کہ یہ کوئی آنٹی نہیں بلکہ ایک لیجنڈ ہیں میں ان کے گانے سن کر بڑی ہوئی ہوں۔