
کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنیوالے نوجوان کو گلوکارہ آئمہ بیگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا، گھٹیا حرکت کرنیوالے شخص کو گنداکیڑا قرار دیدیا
گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران گندے اشارے کرنے والے لڑکے پر اطہار برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
گلوکارہ نے نجی کالج کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے نے گندے اشارے کئے تو آئمہ بیگ نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
آئمہ بیگ کہتی ہیں کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنا دل خراب کرکے جاؤں ایک گندے کیڑے کی وجہ سے۔
ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔
گندے اشارے کرنیوالے شخص کی آئمہ بیگ نے بے عزتی کی تو وہاں موجود نوجوانوں نے بھی ہوٹنگ کرکے آئمہ بیگ کا ساتھ دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aima-1121.jpg