
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجی اظہر مشوانی نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو ہدف تنقید بنا کر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں میڈیا نے کونسا تعمیری کردار نبھایا ہے۔
اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانی میڈیا نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ 3 کام کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494222665997066242
ایک سینئر صحافی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا پروموٹ کیا۔ ان کا اشارہ عاصمہ شیرازی کی طرف تھاجنہوں نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے متعلق ایک بھارتی تھنک ٹینک کا لنک شیئر کیا تھا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان بلیک لسٹ میں جا رہا ہے اس کا زمہ دار کون ہو گا؟
واضح رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی مائیکل کگل مین جو پاکستانیوں پالیسیوں کے ناقد بھی ہیں نے بھارتی پراپیگنڈے کو جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی چانس نہیں۔
اظہر نے میڈیا کے دوسرے کارنامے کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز اور ڈان نیوز نے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم سے منسوب جعلی ٹوئٹس کو خبروں کے طور پر پیش کیا۔ واضح رہے کی مزمل اسلم نےگزشتہ روز اپنے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کر دی تھی مگر اس کے باوجود ڈان نیوز پیپر نے آج کے اخبار جعلی ٹوئٹ پر خبر چھاپ دی۔
https://twitter.com/x/status/1494013708737069056
https://twitter.com/x/status/1494214839602139138
https://twitter.com/x/status/1494257648430379008
انہوں نے کہا کہ اگرآپ ان سے سوال کریں گے تو آپ کو پیسے لیکر ٹرول کرنے والوں میں شمار کیا جائے گا، کیونکہ صحافت کیا ہوتی ہے یہ ان کو کسی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mediaazharmashwani.jpg