گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان میں ٹویوٹا ریوو کی ریکارڈ فروخت کی وجہ کیاہے؟

10jkjskjdkjfahdhd.png

پاکستان بھر میں پچھلے 3 سالوں کے دوران ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیوں فارچونر اور ریوو کی کتنی سیل ہوئی ہے اس کے حوالے تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں جس کا انکشاف رفتار ٹی وی نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایک وی لاگ میں کیا گیا ہے۔

رفتار ٹی وی نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر وی لاگ کرتے ہوئے فرحان ملک نے بتایا کہ وہ جب پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی ویب سائٹ پر جا کر وہاں سے ڈیٹا نکالنا شروع کیا تو اہم انکشاف سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا کہ ٹویوٹا کمپنی کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی ویگو یا فارچونر گاڑی (آئی ایم ویز) پاکستان بھر میں فروری 2013ء میں لانچ کی گئی تھی۔ ٹویوٹا کمپنی نے فروری 2013ء سے جون 2021ء تک فارچونر، ویگو اور ہائی لکس ماڈل کی 15 ہزار گاڑیاں فروخت کی تھیں یعنی 8 سال میں 15 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

https://twitter.com/x/status/1828378333891174553
فرحان ملک کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی 8 سالوں میں ٹویوٹا کمپنی کی ان گاڑیوں کی سالانہ بنیادوں پر فروخت کا حساب لگایا جائے تو یہ گاڑیاں 1800 کے قریب سالانہ فروخت ہوئیں۔ مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے اگلے 3 سالوں میں جولائی 2021ء سے لے کر جون 2024ء تک ٹویوٹا کمپنی کی فارچونر، ویگو، ریوو اور ہائی لکس ماڈل کی 35 ہزار کے قریب گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2021ء سے جون 2024ء کے درمیان بکنے والی گاڑیوں کی یومیہ بنیادوں پر تعداد 300 کے قریب بنتی ہے، ان گاڑیوں کی قیمت کا حساب لگایا جائے تو یہ تقریباً ساڑھے 4 سو ارب روپے بنتی ہے۔ 50 لاکھ روپے والی گاڑی اب کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہو چکی ہے اور پچھلے 3 سالوں میں ان 35 ہزار افراد نے ساڑھے 4 سو ارب کے ویگو ڈالے اور فارچونر خرید چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں نے ڈالے میں بیٹھ کر بھی دیکھا ہے جو میرے خیال میں سب سے زیادہ غیرآرام دہ کار ہے، ایسا لگتا ہے آپ کو سپرنگ پر بٹھا دیا گیا ہے، یہ آف روڈ کار ہے جسے صحرائوں اور پہاڑوں کیلئے بنائی گئی ہے۔ لوگ یہ گاڑی اس لیے خریدتے ہیں کیونکہ لوگ اسے دیکھ کر راستہ چھوڑ دیتے ہیں کہ ڈالہ آرہا ہے، شب شبا یا ٹیہکے کے پیسے ہیں، کار میں کمفرٹ 20 لاکھ کی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ روپے میں بکنے والی آلٹو وی ایکس آر والی سیٹ بھی شائد اس سے زیادہ آرام دہ ہے، ڈالے میں آلٹو وی ایکس آر والی کمفرٹ ہے مگر باقی جو ایک کروڑ روپے ہیں وہ صرف ہم ہما، ولولہ اور شب شبا اور دب دبا کے ہیں۔ 35ہزار لوگوں نے 1 کروڑ روپے صرف اسی بات کے دیئے ہیں کہ ڈالہ آیا دھوم مچاتا!
 

Democratics

Senator (1k+ posts)
Mostly Black money
Undocumented economy
Tax Frauds
--------
Money used to buy elections by candidates
are some of the factors
led to boom in
sale
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Mostly Black money
Undocumented economy
Tax Frauds
--------
Money used to buy elections by candidates
are some of the factors
led to boom in
sale
اکہتر سے پاکستان پر حکومت کرنے والوں کا شکریہ۔​
 

Back
Top