گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما کو انکے والد کا رخصت کرنیکا دلچسپ انداز

kamranh1h1.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خٹک کو کرک سے ساتویں مرتبہ گرفتا ر کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے بعد کرک میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کرنے والے مقامی رہنما کامران خٹک کو ساتویں مرتبہ گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی تفصیلات کے مطابق کامران خٹک کے والد نے عدالت پہنچ کر خود ہی اپنے بیٹے کو فروٹس وغیرہ دے کر جیل رخصت کیا، اس موقع انہوں نے اپنے بیٹے کو تسلیاں بھی دیں۔
https://twitter.com/x/status/1716841368239141296
کامران خٹک کے والد نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ نے ڈرنا اور گھبرانا نہیں ہے، آپ نے وطن سے محبت کی ہے کوئی جرم نہیں کیا، یہ مشکل وقت ہے ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ کامران خٹک نے 9 مئی کے بعد زیر عتاب پاکستان تحریک انصاف کا کرک میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور بدترین شیلنگ کے باوجود جلسہ منعقد کرکے دکھایا تھا، کامران خٹک رجیم چینج اور 9 مئی کے بعد بھی اپنی جماعت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنےوالوں میں شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1707420637654913285
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
funny thing, no ne knows about this guy outside Karak but PTI is desperate for heroes and siasatpk is desperate for dumb, blind, idiot and stupid cult
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


کیا خواتین، کیا مرد اور کیا بچے، تحریک انصاف کے ہر محب وطن فرد کی کہانی اور ان پر ظلم و ستم کی داستانیں رُلا دینے والی ہیں
اللہ ان سب کو ہمت و استقامت دے اور انہیں اس ظلم سے جلد چھٹکارا عطا فرماۓ . آمین
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)


کیا خواتین، کیا مرد اور کیا بچے، تحریک انصاف کے ہر محب وطن فرد کی کہانی اور ان پر ظلم و ستم کی داستانیں رُلا دینے والی ہیں
اللہ ان سب کو ہمت و استقامت دے اور انہیں اس ظلم سے جلد چھٹکارا عطا فرماۓ . آمین
یہ وہ لوگ ہیں جو قیام پاکستان کے وقت نہیں اس گرتے مٹتے پاکستان کے قیام کے ان فنشڈ ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں ۔