
لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول کی عدالت میں عمران خان کی رہائش پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کا ایک دن کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات دی کہ مشتبہ افراد کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
پولیس نے ملزمان کو کل زمان پارک پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، سماعت کے بعد پولیس ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں واپس لے گئی۔
https://twitter.com/x/status/1637448747436195840
دوسری جانب لاہور کے تھانہ ریس کورس میں پولیس اہلکار کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے نامعلوم کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس اہلکار شہزاد احمد علی کی درخواست پر درج کیے گئے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکنان پر سرکاری گاڑی کو روکنے اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18ptiarrestworlker.jpg