
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمدشہباز شریف کی بھی زبان پھسل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بلاول بھٹو کے "کانپیں ٹانگنے" کے بیان کوبھول گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ایک ویڈیو بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں شہباز شریف فرط جذبات میں ایک جملے کو الٹا پڑھتے سنائی دے رہے ہیں، مشہورجملہ ہے کہ "یہ گردن کٹ کو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی" مگر شہباز شریف اس جملے کو آگے پیچھے کر گئے اور کہنے لگے " یہ گردن جھک تو سکتی ہے مگر کٹ نہیں سکتی"۔
سوشل میڈیا صارفین کو اس کلپ کے ملتے ہی ایک نئی تفریح کا سامنا مل گیا، سب سے پہلے یہ کلپ رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ "کانپیں ٹانگنے کے بعد حاضر ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1510618852035489794
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کلپ پر تبصرے کرنا شروع کردیے،عدنان شاہد نے کہا کہ درزی نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں شیروانی عید پربھی پہنی جاسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510625032346783753
رمشا ثانی نے کہا کہ کانپیں ٹانگ گئیں، دل دہل گیا، آقا کی حکمرانی کا خواب ٹوٹ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1510625968913883143
جنید نامی صارف نے شہباز شریف کی اس غلطی کو ان کے قوم کو بھکاری قرار دینے سے متعلق بیان سے جوڑتے ہوئے کہا کہ" بیشک یہ سب اللہ کی مرضی سے ہورہا ہے، انشااللہ ان کی نسلیں بھی ذلت اور عبرت کا نشان بنیں گی"۔
https://twitter.com/x/status/1510625869521465348
زوہیب خٹک نے کہا کہ ان کے چہروں سے بوکھلاہٹ عیاں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510624378060423169
احسن شمعون نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سافٹ ویئر میں کوئی سیریئس بگ(وائرس) ہے بھائی۔
https://twitter.com/x/status/1510625761690017799
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shahbazgardancut.jpg