
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے شہر گجرات میں لاقانونیت کی زندہ مثال، قاتلانہ حملے کے بعد پولیس نے بااثر ملزم کو گرفتار نہ کیا تو ملزم نے مدعی کو دوبارہ مارنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ ڈنگہ کے علاقے میں 3 اگست 2022 کو علی رضا نامی شخص نے فائرنگ کرکے محمد ارشد اور ان کے بیٹے نعمان ارشد کو زخمی کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1587105552173350916
متاثرہ باپ بیٹا ابھی زیر علاج اور بستر پر ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار نہ کیا اور ملزم نے کل شام دوبارہ ان کے دروازے پر گیارہ فائر کیے۔ تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
صحافی بشیر چودھری کا دعویٰ ہے کہ دھمکیوں، اقدام قتل اور فائرنگ کی تین ایف آئی آرز کے باوجود ملزم کے گرفتار نہ ہونے کی واحد وجہ مدعیان کی کمزور مالی حالت ہے۔ ملزم کی عدم گرفتاری کے باعث غریب مدعیان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
جبکہ گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم عبوری ضمانت پر ہے۔ بقایا دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ بہت جلد وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1587153425124442112
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مرکزی ملزم نے کل متاثرہ خاندان کو دوبارہ مارنے کی کوشش کی ہے۔ 3 اگست سے یکم نومبر تک اگر ملزم گرفتار نہیں ہوئے تو متاثرہ خاندان کی حالت کیا ہوگی۔ اس کا اندازہ کر لینا چاہیے۔