
خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بے روزگاری کی شرح عروج پر پہنچ گئی ہے، پی ایچ ڈی و ماسٹرز ڈگری ہولڈرز افراد نے درجہ چہارم کی نوکریوں کیلئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں احسان اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں اٹھایا اور انکشاف کیا کہ پی ایچ ڈی او ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کلاس فور کی نوکریوں کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ ڈی آئی خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا آبائی ضلع ہے جہاں صورتحال بدترین ہے، حکومت اعلیٰ یافتہ افراد خصوصی پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے پروفیشنل الاؤنس پروگرام کا اجراء کریں۔
https://twitter.com/x/status/1838455458740269496
https://twitter.com/x/status/1838456178830868686
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kpkktawwjksjdkjd.png