macbeth
Minister (2k+ posts)
سلطانہ کے ابا، تین دن کی پابندی نے تمہیں کتنا بدل دیا ہے؟
بہتر گھنٹے کی پابندی نے تمہیں بھی آزادی کی نعمت کی قدر سکھا دی؟ تمہاری زندگی کا تو مقصد پابندیاں، پابندیاں، پابندیاں تھا۔ خود پر لگی تین روزہ پابندی سے کافی عقل ٹھکانے آئی لگتی ہے؟
جو بات ہم تین سالوں میں تمہیں نہ سکھا سکے، تین دِن میں کیسے فر فر یاد ہوگئی۔
تم تو ساری پاکستان میں ہر ایک پر پابندیاں مانگتے تھے، یہ بند کر دو، وہ ختم کر دو، اُسے محدود کردو، اِسے مسدود کر دو۔ اپنے مقاصد کی نجاست کے پرچار کیلئے تھریڈ گھڑ رکھے تھے تم نے۔ دوسروں کی سانسسیں گننے والے خود تین دِن میں ہی ایک سو اسی ڈگری کا پلٹا؟
ٹھیک کہا تھا کِسی نے، دُنیا کا کوئی ڈکٹیٹر اُن پابندیوں میں اک دِن نہیں گُزار سکتا جِن میں اُنکی رعایا ایک عُمر گُزار دیتی ہے۔
میری زندگی میں یہ دن بھی آنا تھا کہ مجھے تمہاری کسی بات سے اتفاق کرنا تھا۔ ٹھیک کہا تم نے کہ ایک دوسرے کی مقدس شخصیات پر رقیق حملے نہیں ہونے چاہیئے۔ کِسی بھی انسان کیلئے اُسکے مذہبی عقائد کی توہین بہت تکلیفدہ ہوتی ہے۔
چلو شاباش، اب سب سے پہلے ایک تھریڈ بنا کر توہینِ اہلبیت، اصحابِ رسول، دخترِ رسول اور بزرگانِ دین کی توہین کرنے پر کروڑوں مسلمانوں کی دِلآزاری پر اعلانیہ معافی مانگو کہ تم نے اُنکی توہین بھی اعلانیہ کی تھی، پچھتاوے کا اظہار کرو ورنہ یہی سمجھا جائیگا کہ تم یہ سب دکھاوے کیلئے کہہ رہے ہو۔ بالخصوص پاکستانیوں کی دلآزاری پر پچھتاوے کا اظہار کرو اور بتاؤ کہ کیسے تم اپنے دل میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے مزارات ڈھانے، گرانے کے مکروہ عزائم لیے پھرتے ہو۔
مجھے پتہ ہے کہ تمہیں یزید نام بہت پسند ہے اور تًم نے مجھے اجازت دے رکھی ہے کہ میں تمہیں یزید کہوں لیکن کُچھ دن تمہارے چال چلن پر نظر رکھ کر اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کروں گا۔ اب دیکھتے ہیں تم یزید کہلوانے کیلئے کِس سائز کے پاپڑ بیلتے ہو۔
استاد جی ایک شعر پڑھا ھے جو آپ کی نذر کرنا چاھوں گا۔۔
غالب ندیمِ دوست سے آتی ھے بوئے دوست۔۔
مشغولِ حق ھوں، بندگیِ بو تراب میں۔۔۔